0
0
Read Time:47 Second
کراچی میں جمالی پل کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں ڈنڈے اور گولیاں چل گئیں۔ ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں جمالی پل کے قریب دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا کہ اس دوران نصر اللّٰہ شیخ نامی شخص نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروانا چاہا تو وہ فائرنگ کی زد میں آگیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد اس کی لاش رکھ کر سپر ہائی وے پر قائم جمالی پل پر احتجاج بھی کیا گیا جس کے باعث کراچی سے حیدرآباد آنے اور جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگئے۔ احتجاج کے دوران جمالی پل پر ٹائر بھی نذر آتش کیے گئے۔
پولیس حکام نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو پُرامن طور پر منتشر کردیا جس کے کچھ دیر بعد ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوگئی۔