پنجاب میں 22 سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:42 Second

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں 22 سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل 22 جولائی بروز آج ( پیر) سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 25 جولائی تک جاری رہے سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان اتھارٹی نے بتایا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، گجرات، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژنز میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %