Read Time:36 Second
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیض آباد پر مذہبی جماعت کے دھرنے کی وجہ سے شہری متبادل راستے اختیار کریں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق دفتری اوقات میں شہری 20 منٹ کا اضافی وقت رکھ کر سفر کے لیے نکلیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 10 سے 3 بجے تک تمام روڈز پر ٹریفک نارمل ہوتی ہے اور فیملیز سفر کرسکتی ہیں۔
تحریک لبیک کا اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا جاری
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہ پہر 3 سے 7 بجے تک دفاتر سے چھٹی کے وقت بھی ٹریفک کا دباؤ ہوتا ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ رش آورز میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔