پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، عمر ایوب

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:53 Second

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، ہمارا اسلام آباد کا جلسہ بھی ہو گا ملک بھر میں جلسے کریں گے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹی کرپشن میں بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پچھلے دو سال میں یہ نظام بری طرح مینج ہوا ہے، حکمران ٹولہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ عوامی رائے کو کس طرح بدلا جائے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پارٹی پر پابندی لگانے کی بات انتہائی بھونڈی حرکت ہوگی، آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ملک آگے کسی صورت نہیں جا سکتا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %