تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 50 ہزار600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 62 ہزار کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 2 لاکھ 21 ہزار 700 کیوسک اور اخرج 2 لاکھ 21 ہزار 700کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد28ہزار600کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 53 ہزار600 کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک رہا۔
جناح بیراج آمد 2 لاکھ 44 ہزار 900کیوسک اور اخراج2 لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک، چشمہ آمد 2 لاکھ 58 ہزار100 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 35 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 2 لاکھ 22 ہزار200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 95 ہزار700 کیوسک،گدو آمد ایک لاکھ76 ہزار900کیوسک اور اخراج ایک لاکھ38 ہزارکیوسک، سکھر آمد ایک لاکھ 27 ہزار800کیوسک اور اخراج 75 ہزار700 کیوسک، کوٹری آمد 68 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 26 ہزارکیوسک،تریموںآمد 20 ہزار600 کیوسک اور اخراج 4 ہزار300 کیوسک ، پنجند آمد 20 ہزار700کیوسک اور اخراج 6 ہزار900 کیوسک ریکارڈکیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1520.02 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.128 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 15 1196.فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.019 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔