امام حسینؓ کی قربانی ظلم و ناانصافی کیخلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے: بلاول

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:55 Second

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امام حسینؓ سمیت تمام شہدائے کربلا و رفقاء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور رفقاء کی قربانی ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے حق، انصاف اور صداقت کے اصولوں کو قائم رکھنے کا یادگار دن ہے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے خاندان کی قربانیاں تمام انسانیت کے لیے روشنی کا چراغ ہیں۔

ملک بھر میں یومِ عاشور کے جلوس برآمد

انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی ظالم کے خلاف جدوجہد کی کہانی ہر مظلوم انسان کے لیے درس گاہ ہے، حضرت امامِ حسینؓ اور ان کا گھرانہ اسلامی اقدار کی حفاظت اور انصاف کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کربلا کی قربانی انتشار پسندی سے انکار کی اہمیت اجاگر کرتی ہے، کربلا کا پیغام ہے کہ امتِ مسلمہ کو انتشار پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %