0
0
Read Time:48 Second
بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید ہوگئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی تھی جس کے باعث خودکش دھماکے میں 8 بہادر جوان شہید ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گرگیا، اور ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور تمام 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی یہ گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو کہ افغانستان سے کام کرتا ہے۔