کراچی میں 10،9،8 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کو سیل کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 54 Second

کراچی میں 10،9،8 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کو سیل کرنے کا کام مکمل کرلیا گیاجب کہ 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں. نجی ٹی وی کے مطابق حضرت امام حسین علیہ اسلام کے لشکر کے علمدار حضرت عباس کی شہادت کی مناسبت سے کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا علم وذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع حسینہ ایرانیان پراختتام پذیر ہوگا، جلوس میں شامل عزادار شہدائے کربلا کی یاد میں ماتم کرتے ہوئے منزل مقصود پرپہنچیں گے.

جلوس سے قبل نشتر پارک میں جاری مجلس میں کربلا کے شہدا کی لازوال قربانی اورفلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی جارہی ہے جلوس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں جبکہ راستے کنٹینر رکھ کر سیل کردیے گئے اور جلوس کے اطراف موبائل فون سگنلز بند کردیے گئے ہیں. دوسری جانب، کراچی میں 10،9،8 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کو سیل کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے والے راستوں میں ایم اے جناح روڈ، سولجربازار، صدر ریگل چوک، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، لائٹ ہاﺅس، کھارادر، بولٹن مارکیٹ شامل ہیں جلوس کے روٹس میں آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے جلوس کی سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی، جب کہ بڑی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں.
پولیس نے تمام مارکیٹوں میں قائم دکانوں کو بم ڈسپوزل عملے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ کے بعد سیل کردیا ہے، جب کہ جلوس کے راستوں میں اسکاﺅٹس تعینات کیے جائیں گے جلوس میں شریک عزاداران حسین سینہ کوبی کریں گے اور بتول پاک کو شہدائے کربلا کا پرسا پیش کریں گے جلوس میں علم و تبرکات بھی ہوں گے شرکا راستے بھر نوحے پڑھیں گے. ترجمان پولیس کے مطابق پلان کے تحت 10،9،8کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر مجموعی طور پر 17 ہزار 947 پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے، مجالس پر 4 ہزار 392 ، جلوسوں پر 11 ہزار 668 جب کہ انتہائی حساس مقامات اور امام بارگاہوں پر ایک ہزار 927 افسران و جوان سیکورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں.
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے 987 افسران و اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ سیکیورٹی سے متعلق اداروں کے افسران و اہلکار بھی شامل ہوں گے جوکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے. دوسری جانب، لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارحسین موری دروازہ سے برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بیت الرضا پام سٹریٹ میں اختتام پذیر ہوگا عزاداروں نے ماتم اور نوحہ خوانی کرکے کربلا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ جلوس کے راستے پانی اور شربت کی سبیلوں کا انتظام کیا گیا ہے اور سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں.
محرم الحرم میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران لاہور پہنچ گئے، کمشنر لاہور نے اجلاس میں افسران کو امن کمیٹیوں، سیکیورٹی و میونسپل اقدامات کی اہمیت سے آگاہ کیا کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ محرم کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج و رینجرز کے جوان بھی کوئیک ریسپانس ڈیوٹی سرانجام دیں گے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %