بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:40 Second

دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشت گردوں نے بنوں کینٹ کی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکا کیا۔

گاڑی بردار دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے زور دار دھماکا کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے کے 8 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔

مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %