ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے کی پولیس کو پہلے ہی نشاندہی کر دی تھی: عینی شاہد

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 24 Second

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے میں شریک ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے قریبی عمارت کی چھت پر ایک مسلح شخص کو دیکھا، جو کرالنگ کرتا آگے بڑھ رہا تھا۔

برطانوی ٹی وی کو عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے پولیس اہلکار کو مشتبہ شخص کی موجودگی سے آگاہ کر دیا تھا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص مجھ سے تقریباً 50 فٹ دور تھا، اس کی بندوق بالکل واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی، پولیس کو بتایا تھا تاہم اہلکار کو پتہ ہی نہیں تھا کہ ہو کیا رہا ہے۔

ٹرمپ پر حملے کے عینی شاہد نے کہا ہے کہ اس صورتِ حال میں، اپنے ذہن میں یہ سوچ رہا تھا کہ آخر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت خطاب جاری کیوں رکھے ہوئے ہیں، اہلکاروں نے انہیں اسٹیج سے نیچے کیوں نہیں اتارا؟

ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو تین منٹ سے میں اہلکاروں سے کہہ رہا تھا مگر انہوں نے نوٹس نہیں لیا، اوپر موجود سیکریٹ سروس کے اہلکار ہمیں نیچے دیکھ رہے تھے اور میں بار بار نشاندہی کر رہا تھا کہ وہاں حملہ آور موجود ہے اور پھر 5 گولیاں چلنے کی آواز آئی۔

واضح رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %