اعتراضات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، حنیف عباسی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 39 Second

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اعتراضات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں.

ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت کو مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کوئی خطرہ نہیں، گالم گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

حینف عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ دیکھ رہی ہے کہ ہم نے اپنا کام کرنا ہے یا نہیں، سوشل میڈیا کا منفی زہر معاشرے میں پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے پر عدالت میں جانے سے متعلق کابینہ میں مشاورت ہوگی، آئین کو تبدیل کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ 8 کی اکثریت کا ہے، جو جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس شاہد وحید، جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت کی جانب سے اکثریتی فیصلہ دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس امین الدین خان نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، انتخابی نشان کا نہ ملنا کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے نہیں روکتا، پاکستان تحریکِ انصاف ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حق دار ہے، تحریکِ انصاف اس فیصلے کے 15 روز میں اپنے مخصوص افراد کی نشستوں کے نام کی فہرست دے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %