0
0
Read Time:36 Second
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جرمن رکن پارلیمنٹ مائیکل مٴْلر کی سربراہی میں وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تبادلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت اور انتہائی اہم ہے ۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی،سیاسی،اقتصادی و معاشی سطح پر بھرپور تعاون موجود ہے۔
جرمنی کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین کی سطح پر بہترین تعاون موجود ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اس شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔اعلیٰ سطح باہمی روابط دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہونگے۔