نیپرا کی گھریلو صارفین پر 1000 روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 11 Second

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے گھریلو صارفین پر 1000 روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دے دی۔ گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کےلیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔

نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کے استعمال پر گھریلو صارفین کےلیے 200 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔

ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے لگانے کی منظوری دی گئی، ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔

گھریلو بجلی صارفین پر پہلے فکسڈ چارجز عائد نہیں تھے، چارجز قیمت کا حصہ ہوں گے۔

نیپرا نے صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی۔ بجلی کے کمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجزمیں 150 فیصد اضافہ منظور کرلیا گیا۔

زرعی ٹیوب ویلز صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر1250 روپے ہوجائیں گے۔

کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر1250 روپے ہوجائیں گے جبکہ زرعی ٹیوب ویلز صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوجائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %