ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں، زرتاج گل

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 0 Second

پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو رہا کرنا ہوگا،عمران خان پاکستان کی امید کی واحد کرن ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ کا رخ کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔
عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے ۔ بجٹ میں حکومت نے ظالمانہ ٹیکس لگا کر غریب کی کمر توڑ دی ہے ۔ بجلی کے بھاری بل دینا عوام کے مشکل ہوگیا ہے ۔ لوگ گھروں کی چیزیں بیچ کر بجلی کا بل ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔ دوسری طرف حکومت اپنے اخراجات کم کرنے پر تیار ہی نہیں ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

یہ لوگ حکومت میں صرف عیاشیاں کرنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف بے بنیاد جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔

حکومت اب زیادہ دیر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں نہیں رکھ سکتی کیونکہ اب عالمی دنیا کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔ عمران خان کی رہائی کیلئے جلد لاکھوں لوگ پارلیمنٹ کی طرف رخ کریں گے۔عمران خان تمام مقدمات سے باعزت ہو کر بہت جلد رہا ہوںگے ۔خیال رہے کہ دو روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔
گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی تھی۔ خصوصی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت سیشن جج کی عدالت میں ہوئی تھی۔رہنماءپی ٹی آئی زرتاج گل عدالت پیش ہوئیں تھیں جبکہ عمرایوب پیش نہیں ہوئے تھے۔ عمر ایوب کے وکلاءنے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کردای تھی جس میںموقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا کی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹِ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
اس لئے وہ سرگودھا کی عدالت میں پیشی کیلئے گئے ہیں اور یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔گوجرانوالہ کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی تھی جبکہ عدالت میں جے آئی ٹی کی طرف سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %