فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کی عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:58 Second

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کیلئے چیمبر اپیل 10 جولائی کو بدھ کے روز سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان ان چیمبر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پیر کو فوجی عدالتوں کے مرکزی کیس کی بھی سماعت کرے گی اس کے لیے سات رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس امین الدین خان بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں، سات رکنی بینچ 8 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ایک الگ سے درخواست دائرکی تھی جس پر اعتراضات لگا دیئے تھے اور اب سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کے لیے چیمبر اپیل 10 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، ہے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %