اسلام آباد: گیس وپیٹرولیم کی تلاش کرنے والی کمپنیوں نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا اعلان کردیا۔
وزیرِ اعظم سے پیٹرولیم اور گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کمپنیوں کو آف شور ذخائر ڈھونڈنےکی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں
او جی ڈی سی ایل کا تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان
سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت
اجلاس میں پیٹرولیم،گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کے وفد نے پاکستان میں 5 ارب ڈالرسرمایہ کاری کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سےاس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 سال میں پیٹرولیم اور گیس کی تلاش کے لیے پاکستان میں 240 جگہ کھدائی کی جائےگی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان تیل اور گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، مقامی ذخائر کی پیداوار سے پاکستان کازرمبادلہ بچےگا جب کہ ایندھن اورگیس کی قیمت کم ہوگی۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو شعبےکے تمام مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرحل پیش کرنےکی ہدایت دی۔