0
0
Read Time:29 Second
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی9 میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی اور عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔
علی امین نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا لہٰذا وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے علی امین کے تھانہ آئی 9 میں جاری وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کردیے۔