5 جولائی کو 1 ڈکٹیٹر نے آئینی و جمہوری حکومت پر قبضہ کیا: شازیہ مری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 41 Second

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو اقتدار کے بھوکے ڈکٹیٹر ضیا نے ایک آئینی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹا اور قبضہ کیا، اس 5 جولائی نے ملک کی ساکھ اور ترقی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔شازیہ مری نے کہا کہ 5 جولائی 1977 قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس کا نقصان ہم کبھی بھر ہی نہیں سکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر ضیا نے ملک کے اندر مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی اور تقسیم کے بیج بوئے، آمر ضیا نے ملک کو دہشت گردی، کلاشنکوف اور منشیات کے کلچر کی دلدل میں دھکیلا، انسانی حقوق کی پامالی کی۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا قصور یہ تھا کے وہ ایک بہادر اور مقبول ترین لیڈر تھے، جمہوریت کا مطالبہ کرنے والوں پر جس طرح مظالم جنرل ضیا نے ڈھائے اس پر انسانیت بھی شرمندہ ہے، اسی آمر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو جیل میں قید و بند کی صعوبتیں دیں، سلام ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو پر جنہوں نے جنرل ضیا کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئیں۔

شازیہ مری نے کہاکہ جیالوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آمر ضیا کے دور میں جمہوریت کی خاطر کوڑے کھائے، قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں اور جامِ شہادت نوش کیا، آج اس ملک میں جمہوریت پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کے مرہون و منت ہیں، پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کی وجہ سے آمروں اور کٹھ پتلیوں کا دور اب ماضی بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کا حال اور مستقبل میں صرف جمہوریت ہے جس کے لیے پرعزم ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت 1973 کے متفقہ آئین اور پارلیمانی نظامِ جمہوریت کے تحفظ اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %