پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لائرز فورم کے وفد کی ملاقات

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:42 Second

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لائرز فورم کے وفد نے بہرام تنگی ایڈوکیٹ کی قیادت میں جمعہ کو یہاں کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سرفراز بگٹی، پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی ودیگربھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزلائرز فورم کے وفد نے وکلاء کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سرفراز بگٹی کو ترجیحی بنیادوں پر وکلاء کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ،پیپلز لائرز فورم کے وفد میں صدر بہرام تنگی ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری علی اصغر اور سیکرٹری اطلاعات عبدالرحیم کاکڑ، مبشر ابابکی، زین الدین کاکڑ، سید سلطان شاہ، ناصر حسین جمالی، عندلیب قیصرانی، سید ظہور آغا، ملک تنویر اسلم شاہوانی، جمال شاہ اور نعیم کولاچی شامل تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %