چیچہ وطنی کے محلہ درویش پورہ میں ایک شخص نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر اسلحہ سے فائرنگ کردی،ملزم کی بیوی اور سالی جاں بحق جبکہ ایک سالی زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 24سالہ ملزم راشد کی بیوی مسماة سعدیہ اپنے خاوند سے ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی ،ملزم گزشتہ روز اپنی بیوی کو منانے کیلئے سسرال آیا تو بیوی نے اسکے ساتھ جانے سے صاف انکار کردیا جس پر مشتعل ہوکر ملزم راشد نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے اسکی13سالہ سالی رباب گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکی بیوی سعدیہ اور 15سالہ سالی مہتاب شدید زخمی ہوگئیں جن میں سے سعدیہ نے بھی ہسپتال میں دم توڑ دیا،مہتاب کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے مقتول خواتین کی نعشیں تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردیں اور مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی۔