0
0
Read Time:49 Second
کراچی میں جائیداد میں حصے کے لیے والد پر تشدد کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
باپ جاوید کا الزام ہے کہ چھوٹا بیٹا جائیداد میں اپنا حصہ لینے کے لیے آبائی گھر فروخت کرانا چاہتا ہے، انکار پر اپنے بدمعاش دوستوں کے ساتھ مجھے اور میرے بڑے بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ جاوید نامی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے بیٹے حسان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم بیٹے کے خلاف والد کی مدعیت میں تھانہ سچل میں مقدمہ درج ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق بیٹا ماں پر بھی تشدد کرتا تھا، جس سے وہ انتقال کر گئی تھی، حسان نشہ کر کے توڑ پھوڑ کرتا اور مجھ پر تشدد کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والد پر بیٹے کے تشدد کا واقعہ 10 جون کو پیش آیا تھا۔