پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، اسد قیصر

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:54 Second

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اختلاف رائے الگ ہوتا ہے، اختلاف کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ کا جو حال کیا وہ سامنے ہے، ٹیکسوں کی بھرمار ہے، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، تاریخ کا بدترین بجٹ پیش کیا گیا۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والی ہر سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں، صنعتیں ہو یا فارمرز، بجٹ میں کسی شعبے کو نہیں بخشا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ بجٹ سیشن میں اپنے ممبران اسمبلی کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، بجٹ میں ٹیکسز کے خلاف 5 جولائی کو مانسہرہ اور 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب بھی انتخابات ہوں صاف شفاف ہوں، ایسے انتخابات جس سے استحکام آئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %