اختلاف رائے کے باوجود مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ بیٹھوں گا، صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 2 Second

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود بھی مولانا فضل الرحمٰن کےساتھ بیٹھوں گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میرے مؤقف کے دوسرے حصے کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اتحاد میں کثرت رائے یا اتفاق رائے سے فیصلے ہوں تو مجھے قبول ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر چار ایک یا کثرت رائے سے فیصلہ ہوتا ہے کہ مولانا کے ساتھ جانا ہے تو میں بھی شامل ہوں گا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کی فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کی مخالفت

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا نکتہ نظر رکھا اسکے باوجود مولانا کے ساتھ جانے کا فیصلہ ہوا تو شامل ہوں، کثرت رائے سے اتحاد کے فیصلوں کا پابند ہوں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ اتحاد کے فیصلے کو مانتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بیٹھوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج سے 5 روز قبل مولانا عطا الرحمٰن سینیٹ مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے، وہ مسلم لیگ ن کے تائید کنندہ کے طور پر منتخب ہوئے، ایسے اقدامات سے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %