کندھ کوٹ،پولیس موبائل کو حادثہ،4اہلکار جاں بحق 3زخمی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 32 Second

کندھ کوٹ میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں سوار 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری، کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں محمد وسیم، عبدالخالق ودیگر شامل ہیں۔جاں بحق پولیس اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق جیکب آباد، ایک کا تعلق سکھر اور ایک کا تعلق کشمور سے ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔دریں اثناءٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی۔پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں ایس ایس پی کندھ کوٹ، ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی گاوں روانہ کر دی گئیں۔واضح رہے کہ 17 جون کو بھی بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں دبئی مسجد کے قریب گشت کے دوران پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث 5 اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %