بجٹ میں پراپرٹی الاٹمنٹ اور انتقال پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے فیڈرل ایکسائز ٹیکس عائد

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 6 Second


وفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور انتقال پر فائلرز کے لیے 3 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس (ایف ای ڈی) لگا دیا گیا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے وفاقی بجٹ میں ایک سے دو ہزار گز کے رہائشی گھروں پر 10 لاکھ اور دو ہزار گز سے بڑے گھروں پر 15 لاکھ روپے ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ سرونگ اور ریٹائرڈ وفاقی اور صوبائی ملازمین، مسلح افواج اور جنگ میں زخمی ہونے والوں کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی فروخت اور انتقال پر ایڈوانس ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
قومی اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور
قومی اسمبلی نے مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا
ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے 56 لاکھ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس 45 سے کم کر کے 40 فیصد کر دیا گیا ہے تاہم ایک کروڑ سالانہ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس پر 10 فیصد سر چارج لگایا گیا ہے۔

بجٹ میں بلڈرز اور ڈیویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے، قابل ٹیکس بلڈرز اور ڈیویلپرز کے لیے حاصل کی گئی رقم پر 10 سے 15 فیصد تک ٹیکس لگایا گیا ہے، قابل ٹیکس آمدن پر 10 سے 15 فیصد لگا دیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %