ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1187ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں610افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔706معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں676ڈرائیوز،41کم عمرڈرائیور، 517مسافراور142پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد94حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 80حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1335متاثرین میں 1064مرد اور271خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 197افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور728افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ410زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1091موٹرسائیکلز،63آٹورکشے،117کاریں ،28وین،10مسافر بسیں ،29ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔