آئی ایف سی کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ: پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول میں اہم پیش رفت کرلی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 45 Second

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کے لیے 400 ملین ڈالر تک کے قرضے کے حصول کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی زیر قیادت کنسورشیم کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔ اپریل 2024 میں آئی ایف سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے فنانسنگ ڈیل کی منظوری کے بعد یہ ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پی ٹی سی ایل نے گزشتہ دسمبر میں ٹیلی نار (بی۔وی۔) کے ساتھ حصص کی خریداری کے معاہدے(ایس پی اے) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کمپنی نے ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص 108 ارب روپے کے عوض کیش فری ، ڈیٹ فری بنیادوں پر حاصل کر لیے تھے۔

آئی ایف سی کی زیر قیادت کنسورشیم، جس میں سلک روڈ فنڈ (ایس آر ایف) اور برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ(بی آئی آئی) پی ایل سی شامل ہیں، نے اب پی ٹی سی ایل کو سات سالہ مدت کیلئے 400 ملین ڈالر کے قرضے کی فراہمی کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

قرضے کی واپسی سہ ماہی اقساط میں کی جائے گی، جبکہ معاہدے میں ایک سالہ رعایتی مدت بھی شامل ہے۔ آئی ایف سی کنسورشیم کی جانب سے اس منصوبے کی فنانسنگ ادارے کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل کنکٹویٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے دیرینہ عزم کا تسلسل ہے۔
اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے صدر و گروپ سی ای او ،حاتم بامطرف کا کہنا تھا، ’’ہم اس فنانسنگ معاہدےکی تکمیل پر بہت پُرجوش ہیں، کیونکہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ایک اہم سنگ میل کے حصول کے مزید قریب پہنچ رہے ہیں۔
ہم ضروری ریگولیٹری منظوریوں کے بعد ٹیلی نار پاکستان کے حصول کا عمل مکمل ہوتے ہی ایک نئے عزم کے ساتھ صارفین کی ایک بڑی تعداد کی خدمت کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘
آئی ایف سی کنسورشیم کی جانب سے فنانسنگ کی فراہمی، فنانسنگ معاہدے میں بیان کردہ شرائط کی تکمیل کے بعد متوقع ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %