حکومت کا رضوان سعید کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:36 Second


اسلام آباد: حکومت نے سینئر سفارتکار رضوان سعید کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رضوان سعید کی امریکا میں تعیناتی کی تصدیق کی۔

ترجمان نے بتایا کہ عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، وہ مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے، یہ تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیر غور تھیں۔

واضح رہے کہ اس وقت مسعود خان امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %