میں کام سے کام رکھتا ہوں، میڈیا پر آنے کا شوق نہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:46 Second

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کام سے کام رکھتا ہوں، میڈیا پر آنے کا شوق نہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کی خبروں میں پڑ جاؤں تو کام کیسے کروں؟

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے سامنے جوابدہ ہوں وہ عوام اور اسمبلی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 4407 ٹن مٹی سکھر بیراج میں ڈالی گئی ہے اور 72 گھنٹے میں بیراج کے گیٹ کا کام مکمل کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر آبپاشی آج اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ ایکنک اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کے بعد جام خان شورو دوبارہ سکھر پہنچیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ روہڑی کینال سمیت دیگر کینال میں پانی کی فراہمی شروع کردی ہے، بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %