ایک سیاسی جماعت پاک چین تعلقات پر پروپیگنڈا کر رہی ہے، احسن اقبال

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 32 Second

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت پاک چین تعلقات پر پروپیگنڈا کر رہی ہے، سیاست کیلئے ریاست کو داو پر نہیں لگانا چاہئے،مخالفین کو دباو میں لانے کیلئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے،ہم حکومت اور اپوزیشن میں رہے لیکن کبھی ریاستی اداروں کو تنقیدکا نشانہ نہیں بنایا،تنقید کرنے والوں کو ٹرولنگ کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماءن لیگ نے کہا کہ اداروں کوکمزور کریں گے تو ریاست کی بقاءکیلئے باہر سے کوئی ضمانت نہیں لا سکتے۔ ایک سیاسی جماعت نے ریاستی مفاد کو قربان کرنے کی کوشش کی۔ پگڑیاں اچھالنے کیلئے ٹرولنگ کی طرز سیاست جمہوری نہیں۔ایک سیاسی جماعت سیاستدانوں اور کبھی اداروں کیخلاف ٹرولنگ کرتی ہے۔
سیاست اور ریاست میں فرق سمجھنا چاہئے۔

ہماری سیاست میں اتار چڑھاو ہوسکتا ہے لیکن ریاست میں نہیں۔ ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رہنا چاہئے۔ پی ٹی آئی سمیت کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایک سیاسی جماعت پاک چین تعلقات خراب کرنے میں ٹرول گردی کر رہی ہے، ان لوگوں کےخلاف سخت کارروائی جلد دکھائی دے گی۔پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ خدانخواستہ پاکستان اورچین کے تعلقات میں کمی آگئی ہے۔
پہلی دفعہ اسپیس کے شعبے میں پاکستان اور چین کے تعلقات آگے لے جا رہے ہیں۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا مزیدکہنا تھا کہ ہم سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ریاست کے مفادات کے ساتھ کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔چین کے اشتراک سے اسپیس پروگرام کو آگے بڑھائیں گے چین نے کہا ہے وہ اپ گریڈیڈ لیول پر سی پیک کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ چین سے روابط کو اسپیس کے شعبے میں بھی وسعت دی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %