اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی، نومولود بچی کو اغواکرنے والی دو خواتین سمیت چار رکنی گینگ گرفتار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 18 Second

اسلام آباد پولیس نے نومولود بچی کو اغواکرنے والا دو خواتین سمیت چارافراد پر مشتمل گینگ گرفتار کرکے مغوی نومولودبچی کو والدین کے حوالے کر دیا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلا م آباد پولیس کی تھانہ لوہی بھیرکی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو اغواکرنے والا دو خواتین سمیت چار رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر شامل ہیں۔ملزمہ زاہدہ بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا کا پلان بنایا۔

ملزمہ نے دائی آسیہ بی بی کو اغواسے پہلے کچھ رقم ایڈوانس میں دی جبکہ ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کے لئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں دی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعوی کیا۔ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش عمل میں لائی گئی، دوران تفتیش چاروں ملزمان نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا ۔ پولیس ٹیم نے مغوی نومولود بچی جنت بی بی کو والدین کے حوالے کردیا جس پر والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیاور پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %