عید الاضحیٰ کے حوالے سے لاہور کا سکیورٹی پلان تشکیل

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 38 Second

لاہور پولیس نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نماز ِعید کی سیکیورٹی کے لیے 06 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز، 480 اپر سبارڈنیٹس سمیت 06 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، سی سی پی او لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے بتایا ہے کہ پولیس کو مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِعید کے اجتماعات کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جائے گا، نمازِ عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے مساجد اور عید گاہوں کے باہر میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گئے، عید ِقرباں کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے گی، قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نوٹیفائیڈ منڈیوں کے علاوہ کہیں بھی قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگادی، دفعہ 144 کا اطلاق امن و امان کے قیام، ٹریفک کی روانی، انسانی جانوں اور ماحول کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 23 جون تک کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نوٹیفائیڈ منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے، عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، صوبہ بھر کے دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جانوروں کا فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %