ہسپتالوں میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی،شہر قائد میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گورنر سندھ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:43 Second

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کے الیکٹرک کے سی ای او سید مونس عبداللہ علوی، میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی، کھارادر جنرل ہسپتال کے بشیر جان محمد، سی ای او ڈاکٹر خالد اقبال سمیت دیگر حکام نے ملاقات کی،ملاقات میں حکام نے گورنر سندھ کی ہدایت پر فوری اقدامات یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت دی کہ ہسپتالوں میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات فوراً ختم کی جائیں۔گورنر سندھ نے میونسپل کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانا انتہائی ناگزیر ہے بالخصوص عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %