0
0
Read Time:29 Second
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھارہے ہیں۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کو سیف سٹی بنایا جائے گا، تمام شہر کیمروں سے کور ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم خریداری سے بچائے گئے پیسے کاشت کار پر خرچ کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت پانچ مرلے تک کے گھر بنانے کے لیے لوگوں کو فنڈ دیں گے۔