آئین قانون کے مطابق جلسے جلوس کرنا ہمارا آئینی حق ہے یہ ہمیں روک کر دکھائیں؟

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 36 Second

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آئین قانون کے مطابق جلسے جلوس کرنا ہمارا آئینی حق ہے یہ ہمیں روک کر دکھائیں؟ جلسے کرنے کی اجازت ہمیں عدلیہ نے دی ہے، آئی جی پنجاب ٹاؤٹ ہے، آئی جی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے، یہ کرپٹ اور فاشسٹ حکومت ہے، عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے آج ملاقات ہوئی ان کی سپرٹ ہائی تھی، یہ کرپٹ اور فاشسٹ حکومت ہے، انہوں نے عمران خان کے سیل کی تصویر دکھائی، یہ عقل کے اندھے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، جب نوازشریف جیل میں تھا ان کو تمام لوگوں کو ملنے کی سہولت تھی ، جیل میں کھانے جاتے تھے ،موجودہ آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات ٹاؤٹ ہیں، عمران خان کی وکلاء اور فیملی کے ساتھ صرف بیس منٹ ملاقات ہوتی ہے۔

ہمارے زمانے میں نیب نے 11سو ارب کی کلیکشن کرنی تھی، ان کا یہی مقصد تھا کہ نیب کا ٹارگٹ ختم کردیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان الائنس کا حصہ ہیں، محمود اچکزئی مذاکرات جس کے ساتھ مرضی کریں، پی ٹی آئی کا واضح مئوقف ہے کہ رہنماؤں کی رہائی اور کیسز ختم ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اگر ایسا نہیں ہوگا تو پھر ہم دمادم مست قلندر کریں گے، ہم تحریک بھی چلائیں گے، حکومت کے پیچھے رہیں گے پھر آپ دیکھ لینا کہ الیکشن بھی جلد ہی آکر رہے گا۔
عمرایوب نے کہا کہ شہبازشریف بھلے ہی مولانا فضل الرحمان سے ملیں، لیکن پی ٹی آئی کا مولانا کے ساتھ ایک الگ ٹریک ہے ، ہماری منزلیں ایک ہیں، پاکستان میں آئین قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، ہماری تحریک رکی نہیں ہے، یہ کہتے ملک میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، پھر کون یہاں سرمایہ کاری کرے گا؟

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %