عمران خان ،شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی حکومتی درخواستیں خارج

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 33 Second

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی حکومتی درخواستیں خارج کر دیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کی 9 مئی کیسز راولپنڈی کی عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے حکومتی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ افسوسناک ہے، ملک کو مذاق بنا دیا گیا، جو جج پسند نہ آئے اس کے خلاف تقریریں شروع کردیں یہ نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے حکومت میں بیٹھے لوگ من پسند جج کے پاس کیسز لگوانا چاہتے ہیں۔

حکومت کو نہ تو لاہور ہائیکورٹ اور نہ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر اعتبار ہے۔ججز پر دباﺅ ڈالنا کسی صورت قبول نہیں ۔حکومت چاہتی کہ عدالتوں میں ان کے من پسند ججز کے کیس لگیں ۔اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ہمارا کسی جج کے ساتھ ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ جس پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ پراسیکیوٹر صاحب یہ حکومت کا ذاتی مسئلہ ہی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے کہا کہ بتائیں کیا جج کی مخالف پارٹی سے رشتہ داری ہے یا اس نے پیسے پکڑے ہیں؟ جیل میں کونسا خطرہ ہے؟ کیا ججز آسمان پر بیٹھ کر سماعت کریں؟ یہ کہاں لکھا ہے جج کے خلاف ریفرنس آئے گا تو وہ کام بند کر دے گا؟بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کی دو، دو لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %