بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشتگرد گرفتار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:51 Second

کوئٹہ: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران متعدد دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، پکڑےجانے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کی شوریٰ کا مطلوب کمانڈر شامل بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یکم اپریل سے 10 جون کے دوران سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 4 ہزار 902 آپریشنز کیے جن میں 51 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جب کہ مئی کے دوران بلوچستان میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا تھا کہ فورسز نے ژوب بارڈ ر سے دراندازی کرنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا اور 2 کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، پشین اور قلعہ عبداللہ میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %