پی ٹی آئی اس بجٹ کو زہر قاتل سمجھتی ہے، شبلی فراز

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 34 Second

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس بجٹ کو زہر قاتل سمجھتی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت جائز نہیں، یہ جیسے بنی سب کو معلوم ہے، بجٹ اس حکومت کی عکاسی کرتا ہے جو جائز نہیں، بجٹ میں معاشی ویژن نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بھکاری بنا دیا ہے، اس سے جان چھرانے کی کوشش نہیں کی گئی، 50 سال کے سفر میں گاڑی ان دو سیاسی جماعتوں اور آمروں کے ہاتھ میں تھی۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں کیونکہ ہم 2018ء میں آئے، عوام اور پی ٹی آئی ایک طرف کھڑے ہیں، اشرافیہ اور ناجائز حکومت دوسری طرف کھڑی ہے۔

وفاقی بجٹ عوام کا قاتل اور آئی ایم ایف کا ہے، مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگا دیا گیا، جو زیادہ تنخواہ لیتے ہیں ان پر ٹیکس کم کر دیا ہے، 50 ہزار سے کم اجرت والوں کا تو جینا ہی حرام ہو گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اشرافیہ اور یہ دو سیاسی جماعتوں نے عوام کا خون ہی چوسا ہے، برآمدات کو بھی نارمل ٹیکس میں لے آئے ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹس پر وار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیں طعنہ دیا ہے کہ پہلے ہم بم ہاتھ میں لیکر پھرتے تھے اور اب کشکول، ہمارے وزیرِ اعظم اور حکومت کو مودی کے بیان پر شائد ہی تکلیف ہوئی ہو۔

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے سیکٹر پر ٹیکس لگا جس سے معیشت مزید پیچھے جائے گی، بجٹ آمدن کا ہدف خوش خیالی پر مبنی ہے، پینشن 809 ارب تک پہنچ گئی ہے، قرض اور پینشن ملک کو لے ڈوبیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %