بجٹ کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2300 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 10 Second


وفاقی بجٹ پیش ہونے کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 2299 پوائنٹس اضافے کے بعد 75097 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو مشکل معاشی، سیاسی چیلنجز میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں نئے شعبے آئے ہیں، نان فائلر ٹیکس نیٹ میں نہ آنے کا درد محسوس کرےگا، ٹیکس لینا ضروری اور اس کا استعمال بھی ضروری ہے، بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کے لئے معاون ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں
’تنخواہ دار طبقے پر 75 ارب جبکہ غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 150 ارب ہوگا‘
85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب کا بجٹ پیش، ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب مقرر
فرخ ایچ خان نے کہا کہ حکومت بنیادی سہولیات دےکر عوام کا معیار زندگی بہتر بنائے، لوگ خوشی سے ٹیکس دیں گے، سی پیک کا فیز ٹو بہت ضروری ہے، بجٹ کا ری ایکشن بہت اچھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 188 کھرب 87 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %