چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام رات کے اوقات میں بند ہونے پربرہمی کا اظہار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:55 Second

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام رات کے اوقات میں بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ 24گھنٹے کام کیا جائے۔ چیئرمین پی سی بی نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور جنرل منیجر انفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %