پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، مذاکرات نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے ہمارے اسیران کو رہا کیا جائے، حکومت مذاکرات میں سنجیدگی نہیں دکھائی دے رہی۔
علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ کی واپسی اور اسیران کی رہائی ہمارے پہلے مطالبات ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کےلیے گرین سگنل
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسز سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، اسلام آباد کے تین حلقوں کے بارے بھی انہیں بتایا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اسلام بادہائی کورٹ نے ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججوں کی تعیناتی پر سوالات اٹھائے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ 3 دن بعد اسمبلی اجلاس تھا، آرڈیننس لانے کی کیا ضرورت تھی۔