0
0
Read Time:44 Second
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرسوں علی امین گنڈاپور نے تنگ آ کر سخت باتیں کیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ غلط کام کرنے والے کو ٹارگٹ کریں قومیت کو ٹارگٹ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اپنے سینے پر ساری گولیاں کھا رہا ہے، آپ صوبے کے عوام کو لوڈشیڈنگ کی صورت میں سزا دے رہے ہیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ پرسوں علی امین گنڈاپور نے تنگ آ کر سخت باتیں کیں، آپ ورکرز کنونشن اور لوڈشیڈنگ پر احتجاج پر دہشت گردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم فائر وال کے خلاف آواز اٹھائیں گے، یہ آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے، حکومت سے کہتا ہوں، زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو۔