0
0
Read Time:39 Second
پاکستان تحریک انصاف نے ہتک عزت قانون کو کالا قانون قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی، پارلیمانی اور عدالتی سطح پر بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔
پی ٹی آئی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ نامکمل اور فارم 47 زدہ ایوان سے اسپیکر کو ہتک عزت قانون پر دستخط کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی،سیاسی آوارہ گردوں کے کنسورشیم نے دستور کی روح کے خلاف سیاست اور جمہوریت کو شرمسار کیا ،دستور سے نسبت رکھنے والے تمام طبقہ ہائے فکر خصوصاًصحافی اور سول سوسائٹی اس کالے قانون کے خلاف ہم آواز ہیں، تحریک انصاف اس کالے قانون کے نفاذ کو روکنے اور ملک بھر خصوصاً پنجاب کے عوام کو اس کی نحوست سے بچانے کیلئے دستور کی محافظ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔