پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے رکن اسد عالم نیازی نے کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مافیا کے الیکٹرک ہے۔

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 1 Second

پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے رکن اسد عالم نیازی نے کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مافیا کے الیکٹرک ہے۔

قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد عالم نیازی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ معمول ہے، سو فیصد بل دینے والوں کو بھی 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

اسد عالم نیازی نے کہا کہ 10 روپے بجلی کا یونٹ صرف تین ماہ میں بڑھا ہے، عوام شدید گرمی کے موسم میں بلبلا رہے ہیں، پانی کی فراہمی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی تقریباً 10 روپے فی یونٹ مہنگی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ مملکت علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ کے الیکٹرک میں 2109 فیڈر میں سے 1500 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ باقی فیڈرز پر نقصان کے مطابق 6 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، چار علاقوں میں خاص طور پر نقصانات 25 فیصد سے زائد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے وہاں بلدیاتی نمائندگان سے بھی رابطے میں ہیں، ان ٹرانسفارمرز کا بتادیا جائے جہاں چوری ہے تو پورے فیڈر سے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %