0
0
Read Time:23 Second
چیچہ وطنی کے علاقہ فتح شیر کی پولیس نے ایک کارروائی کے دورا ن خاتون منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 5 کلو گرام ہیروئن اور 500گرام آئس برآمدکرلی۔
ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق پولیس نے ایک چھاپے کے دوران منشیات فروش خاتون مہناز کو حراست میں لیا تواسکے قبضہ سے 5 کلو ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمدہوئی،ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔