قومی اثاثے تباہ کرنیوالوں کا احتساب ہونا چاہیے: نواز شریف

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:39 Second


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

نواز شریف اور ‏وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب ہاؤس مری میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مری کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کے لیے 15 دن کی مدت بھی مقرر کی گئی۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں اور قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %