0
0
Read Time:37 Second
پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے فاٹا انضمام کی رقم سے متعلق سوال کردیا۔
فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فقدان ہے، مدینےکی ریاست بنانے والے بتائیں کہیں آپ نے امانت میں خیانت تو نہیں کی؟
انہوں نے کہا کہ کے پی یونیورسٹیز کیلئے 3 ارب روپے رکھے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا جب کہ کے پی میں صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے لیے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟
فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو کھانے پر دعوت بھی دی۔