وزیرِ اعظم نے دورہٗ چین پر جانے سے قبل عوام سے کیا گزارش کی؟

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 20 Second

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین آج دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور فوجی طاقت ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں ایک بھائی کی طرح پاکستان کا ساتھ دیا۔

دورۂ چین روانگی سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دورہ سی پیک کے فیز ٹو مرحلے کی نئی سمت متعین کرے گا، عوام سے گزارش ہے کہ ہمارے دورۂ چین کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیرِ اعظم سی پیک کے ذریعے 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا، نواز شریف کے دور میں چین کے تعاون سے بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ چین، مصروفیات سامنے آگئیں
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی ہے، چین پاکستان کا ایسا دوست ہے جس کی نظیر ملنا مشکل ہے، چین کے ساتھ پاکستان کا تعلق 75 سال پر محیط ہے، چینی صدر کی سوچ اور وژن کی بنیاد پر دنیا میں جنگوں کے خاتمے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہو گئے، وہ وفاقی وزراء کے ساتھ لاہور سے روانہ ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آج 4 جون سے شروع ہونے والا دورۂ چین 8 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی شہر شینزین کا دورہ 4 اور 5 جون کو جبکہ 6 سے 7 جون تک چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %