پاکستان میں مہنگائی میں بڑی کمی، ایک سال میں 38 سے 11 فیصد پر آگئی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 40 Second


اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے مقابلےمئی میں سی پی آئی افراط زر 11.76 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ اپریل میں سی پی آئی افراط زر 17.34 فیصد تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بجلی 58.7 فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32.2، کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد ، پیاز 86.6 فیصد، ٹماٹر 55.4 اور مصالہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔

دوسری جانب مئی میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی میں3.24فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مئی 2024 میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آگئی، مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80 فیصد اور دیہات میں 3.89 فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی سے مئی تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں ٹماٹر، پیاز 51 فیصد، چکن35.2 اورگندم 22.7 فیصد سستے ہوئے جب کہ مئی میں مائع ایندھن 9.4، بجلی چارجز 4.5، موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا ،اس کے علاوہ مئی میں آلو 14.73،گوشت 4 فیصد اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا۔

ٹاپ لائن ایجنسی کا کہنا ہے کہ سخت مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سےافراط زرمیں کمی ہوئی جب کہ ریکارڈ زرعی پیداوار اور مستحکم کرنسی بھی مدد گارثابت ہوئی، ہمیں یقین ہےکہ اسٹیٹ بینک جلد ہی شرح سود میں کمی کرے گا۔

ادھر عارف حبیب سکیورٹی نے مہنگائی کے اعدادو شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح مئی میں 11.8 فیصد رہی، اپریل کے مقابلے مئی کی مہنگائی 3.2 فیصد کم رہی۔

عارف حبیب سکیورٹیز کے مطابق مہنگائی کم ہونے کی شرح مئی 1977 کے بعد کم ترین رہی، مئی 1977 میں مہنگائی میں ماہ در ماہ 4.58 فیصد کمی ہوئی تھی، پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسری بڑی گراوٹ ہے۔

عارف حبیب سکیورٹیز کا کہنا ہےکہ 10 جون کو شرح سود میں 2 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %