چیف جسٹس پر عدم اعتماد کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کیا کہا؟

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 0 Second

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد سے متعلق سوال پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی اور کورکمیٹی کا فیصلہ قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے رکھیں گے کہ آپ کیس کی سماعت سے ہٹ جائیں؟

بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز سے گفتگو میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وکلا جسے چاہیں گے وہ اس کیس کو آگے بڑھائیں گے۔

PTI کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد، جسٹس فائز عیسیٰ ہمارے کیسز میں نہ بیٹھیں، ان کے آنے کے بعد ہمیں انصاف نہیں مل رہا، رؤف حسن

ان سے سوال کیا گیا کہ تو کیا کور کمیٹی اور بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے بڑھ کر وکلا ہیں؟

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں، وکلا پیش ہو رہے ہیں کیس کو آگے چلایا جائے گا، کور کمیٹی کا الگ مؤقف ہے یہ وکلا کیس کر رہے ہیں۔

اس پر صحافی نے کہا کہ کیا اسے دوہرا معیار نہ کہا جائے؟ جس پر بیرسٹر گوہر خان نے جواب دیا کہ نہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %